24 جنوری ، 2024
راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مقامی قیادت کے درمیان ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلاف سامنے آ رہے ہیں، مقامی رہنما ٹکٹوں کی تقسیم پر صدر پی ٹی آئی شمالی پنجاب سیمابیہ ستی پر برس پڑے اور استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔
اس حوالےسے صدر پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی چوہدری زبیر کی آڈیو منظر عام پر آ ئی جس میں انہوں نے کہا کہ صدر شمالی پنجاب اور جنرل سیکرٹری پارٹی کے ساتھ مذاق بند کریں، ٹکٹوں کی تقسیم کے فیصلوں سے پارٹی کا بیڑہ غرق کیا جا رہا ہے۔
آڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم پر کوئی مشاورت نہیں کی گئی، کیا ہم صرف دھکے کھانے کیلئے ہیں، پی ٹی آئی کی مقامی قیادت فیصلوں پر نظر ثانی کرے یا استعفیٰ دے۔