Time 24 جنوری ، 2024
پاکستان

سلمان اکرم راجا نے خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کا الیکشن کمیشن کا اقدام کورٹ میں چیلنج کردیا

انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر پی ٹی آئی سے انتخابی نشان لیا گیا ہے لیکن پارٹی اب تک موجود ہے: سلمان اکرم راجا— فوٹو: فائل
انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر پی ٹی آئی سے انتخابی نشان لیا گیا ہے لیکن پارٹی اب تک موجود ہے: سلمان اکرم راجا— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجا نے خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کا الیکشن کمیشن کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

سلمان اکرم راجا نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو حکم دیا جائے کہ بیلٹ پیپر پر انہیں پی ٹی آئی کا امیدوار لکھا جائے۔

ان کا کہنا کہنا تھا کہ تحریک انصاف 1996 سے الیکشن کمیشن میں بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہے، انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر پی ٹی آئی سے انتخابی نشان لیا گیا ہے لیکن پارٹی اب تک موجود ہے۔

مزید خبریں :