24 جنوری ، 2024
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نکی ہیلی کو شکست دے کر نیو ہیمشائر کی پرائمری بھی جیت لی۔
امریکی میڈیا کے مطابق مختلف پروجیکشنز کے مطابق ٹرمپ کو اقوام متحدہ کی سابق مندوب نکی ہیلی پر کئی ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔
نیو ہیمشائر کے پرائمری انتخاب میں مد مقابل نکی ہیلی کو ہزاروں ووٹوں سے شکست دینے کے بعد ٹرمپ کا ایک بار پھر سرفہرست ری پبلکن صدارتی امیدوار بن کر ابھرنے کے امکانات مزید مضبوط ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب شکست کے باوجود نکی ہیلی کی جانب سے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل رہنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو ریپبلکن امیدوار بنانا بائیڈن کی جیت کے مترادف ہو گا۔
نکلی ہیلی دوڑ میں شامل رہیں تو جنوبی کیرولائنا میں الیکشن کی خاطر اگلے تین ہفتے تک ٹرمپ کیمپین کو اپنے وسائل کا کچھ حصہ نکی ہیلی کیخلاف بھی خرچ کرنا پڑے گا تاہم ٹرمپ کو یقین ہے کہ وہی صدارتی امیدوار بن کر سامنے آئیں گے۔
دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیوہیمشائر میں ووٹرز کیلئے سب سے اہم اشو امیگریشن رہا۔