24 جنوری ، 2024
اسلام آباد: وفاقی وزارت مذہبی امور نے ملک بھر میں نماز استسقاء ادا کرنےکی اپیل کردی۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق تمام وفاقی و صوبائی حکومتوں کو نماز استسقاء کا اہتمام کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ خشک سالی سے ملک میں صحت اور اسموگ کے مسائل ہو رہے ہیں، مساجدکے پیش امام اور عوام مسنون صلاۃ الاستسقاء کا لازمی اہتمام کریں۔
وزارت مذہبی امور نے اپیل کی ہےکہ اللہ رب العزت سے خصوصی مغفرت طلب کرتے ہوئے باران رحمت کی دعا کریں۔