پاکستان

حکومت کا ونڈ پاورپلانٹس سے ٹیرف کم کرانے کا فیصلہ، اربوں کی ادائیگیاں روک دیں

تحقیقات میں ونڈ پاورپلانٹس کی اضافی لاگت پکڑی گئی تھی مگر عملدرآمدنہیں ہوا: ذرائع— فوٹو:فائل
تحقیقات میں ونڈ پاورپلانٹس کی اضافی لاگت پکڑی گئی تھی مگر عملدرآمدنہیں ہوا: ذرائع— فوٹو:فائل

نگران وفاقی حکومت نے ونڈ پاورپلانٹس سے ٹیرف کم کرانے کا فیصلہ  کرلیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے 14ونڈ پاور پلانٹس کو 20 ارب روپے کی ادائیگیاں روک دی ہیں، تحقیقات میں ونڈ پاورپلانٹس کی اضافی لاگت پکڑی گئی تھی مگر عملدرآمدنہیں ہوا۔

ذرائع نے بتایاکہ پاور پلانٹس پہلے ٹیرف کم کرتے ہوئے نیا معاہدہ کریں پھر ادائیگیاں ہونگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ونڈ پاور پلانٹس سے ٹیرف کم کرانے کے لیے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی اور کمیٹی کو شوگرملز کے پاورپلانٹس کا ٹیرف کم کرانے کا ٹاسک بھی سونپ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس بھی 26 جنوری کو طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کمیٹی نیلم جہلم پن بجلی منصوبےکے باعث مظفرآبادکو درپیش پانی کی قلت پربھی غور کرےگی، اس کے علاوہ بجلی کے مسابقتی باہمی ٹریڈنگ معاہدوں اور گردشی قرض پر رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :