Time 26 جنوری ، 2024
پاکستان

حکومت کا 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے 5 فروری کو  یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے 5 فروری کو  یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کشمیری شہدا کیلئے 5 فروری کو صبح 10 بجے ایک منٹ کے لیے خاموشی اختیارکی جائے گی۔

واضح رہے کہ یوم یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے جس دن دنیا کو یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام جو اپنا حق خودارادیت مانگ رہے ہیں وہ ان کا بنیادی حق ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر میں بھی تسلیم کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :