منارا نے شوٹنگ پر اتنی زور سے مارا کہ اسپتال میں داخل ہونا پڑا: شردھا داس کا انکشاف

سوجی ہوئی آنکھ کے ساتھ میں دوسرے دن سین کو شوٹ کروانی آئی تو شوٹ کے دوران اس نے مجھے زور سے لات ماری: اداکارہ کی گفتگو/ فائل فوٹو
سوجی ہوئی آنکھ کے ساتھ میں دوسرے دن سین کو شوٹ کروانی آئی تو شوٹ کے دوران اس نے مجھے زور سے لات ماری: اداکارہ کی گفتگو/ فائل فوٹو

بالی وڈ اداکارہ و ماڈل شردھا داس نے انکشاف کیا ہے کہ بگ باس 17 کی کھلاڑی منارا چوپڑا نے انہیں ماضی میں اتنی زور سے مارا کہ انہیں اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔

اداکارہ شردھا داس نے اپنی ساتھی اداکارہ منارا چوپڑا  کے خلاف سخت الزامات لگاتے ہوئے انکشاف کیا کہ 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم 'ضد' کی شوٹنگ کے دوران ایکشن سین کرنا تھا جس میں منارا کو مجھے سیڑھیوں پر ہلکے سے دھکا دینا تھا لیکن منارا نے ایسا نہیں کیا اور مجھے بہت زور سے دھکا دے کر سیڑھیوں پر گرا دیا۔

شردھا داس نے بتایا کہ  میں نے کھڑے ہو کر اسے کہا کہ آرام سے کرو، پہلے مجھے لگا شاید نئی اداکارہ ہے تو اس وجہ سے ایسا ہو گیا ہوگا لیکن جب سین کو دوبارہ کیا گیا تو اس نے غصے میں دوبارہ ایسا ہی کیا اور مجھے بہت زور سے مارا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میرے ساتھ ایکشن ڈائریکٹر نے بھی منارا کو سمجھایا کہ اپنی کو اسٹار کے ساتھ آئی کانٹیکٹ کرو اور آرام سے سین کرو لیکن اس نے بات سنی ان سنی کردی اور جب دوسرے سین میں ہمیں ربر کی ٹنڈوں سے لڑائی کو شوٹ کروانا تھا تو منارا نے اصل بانس کا ڈنڈا اٹھایا اور لڑنا شروع ہوگئی، میری آنکھ پر ٹنڈا لگا جس کی وجہ سے مجھے اسپتال جانا پڑا۔

شردھا کا کہنا تھاکہ سوجی ہوئی آنکھ کے ساتھ میں دوسرے دن سین کو شوٹ کروانے آئی تو شوٹ کے دوران اس نے مجھے زور سے لات ماری جو میرے سینے میں لگی جس کی وجہ سے میرے جسم میں خون کے لوتھڑے بھی جم گئے تھے جس کیلئے مجھے اسپتال میں زیر اعلاج رہنا پڑا۔

واضح رہے کہ منارا چوپڑا بگ باس 17 کی کھلاڑی ہیں اور فائنل میں پہنچ چکی ہیں جنہیں اپنے غصے والے مزاج کی وجہ سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں :