Time 27 جنوری ، 2024
پاکستان

کراچی کیلئے پانی کے منصوبے'کےفور' پر اہم پیشرفت

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے لیے پانی کے منصوبے'کےفور' کے حصےکلری بگھاڑ فیڈر کوپختہ کرنے کا ٹھیکہ  دینےکا فیصلہ کرلیا گیا۔

محکمہ آبپاشی سندھ نے'کےفور' کے حصےکلری بگھاڑ فیڈر کو پختہ کرنے کا ٹھیکہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

منصوبے کے تحت کلری بگھاڑ فیڈر کی لائننگ کی جائے گی اور سیمنٹ سے پختہ کیا جائےگا۔

منصوبے پر27 ارب روپے کےکام کے لیے عالمی اور مقامی کمپنیوں سے مہربند پیشکشیں طلب کی گئی ہیں۔

'کےفور'  کے اہم حصے کلری بگھاڑ فیڈر کی پکی لائننگ کا منصوبہ 36 ماہ میں مکمل کیا جائےگا۔

مزید خبریں :