پاکستان
Time 27 جنوری ، 2024

پنجاب میں نمونیا کی وبا پرقابو نہ پایا جاسکا، مزید7 بچے انتقال کرگئے

پنجاب میں رواں سال کے پہلے 26 دنوں کے دوران نمونیا سے انتقال کر جانے والے بچوں کی تعداد 240 ہو گئی— فوٹو:فائل
پنجاب میں رواں سال کے پہلے 26 دنوں کے دوران نمونیا سے انتقال کر جانے والے بچوں کی تعداد 240 ہو گئی— فوٹو:فائل

پنجاب میں خشک اور شدید سردی کے دوران نمونیا کی وبا پرقابو نہ پایا جاسکا۔ 

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 7 بچے انتقال کر گئے جس کے بعد رواں سال کے پہلے 26 دنوں کے دوران نمونیا سے انتقال کر جانے والے بچوں کی تعداد 240 ہو گئی۔

محکمہ صحت نے بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں نمونیا کے 942 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، صرف لاہور میں 212 بچوں میں نمونیا کی تصدیق ہوئی، اس دوران لاہور میں ایک بچہ نمونیا سے جان کی بازی ہار گیا۔

رواں سال کے پہلے 26 دنوں میں پنجاب میں نمونیا سے متاثرہ بچوں کی تعداد 13 ہزار 661 ہو گئی ہے۔

مزید خبریں :