27 جنوری ، 2024
کوئٹہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے جلسہ کیا گیا۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی نے کوئٹہ کے شاہوانی فٹبال اسٹیڈیم میں جلسہ کیا جس میں بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔
جلسے سے خطاب میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ لانگ مارچ تمام مظلوم بلوچوں کی آواز بن چکا ہے، لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے متحد ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم آپ کے پاس جرگہ لے کر آئے ہیں کہ اپنے معصوم نوجوانوں کیلئے ایک ہوجائیں، بلوچ جذباتی نہیں ہے نظریاتی ہے۔
دیگر رہنماؤں نے خطاب میں مطالبہ کیا کہ بلوچستان سے کئی برسوں سے لاپتا افراد کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے، نام نہاد قوم پرست لاپتہ افراد پر سیاست کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی قیادت میں اسلام آبادمیں دھرنا ختم کرکے دو روز قبل کوئٹہ پہنچے تھے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطالبات میں لاپتہ افراد کی بازیابی سمیت دیگر مطالبات شامل ہیں۔