28 جنوری ، 2024
بنوں میں سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان کی رہائش گاہ کے سامنے دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق ملک شاہ محمد خان کی رہائش گاہ کے سامنے بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
پولیس نے بتایاکہ دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے وقت ملک شاہ محمد خان گھر پر موجود نہیں تھے، علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
ملک شاہ محمد پی کے 101سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ہیں۔