Time 28 جنوری ، 2024
کھیل

آئی سی سی نے سری لنکا کی رکنیت بحال کردی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے فوری طور پر سری لنکا کرکٹ کی معطلی ختم کردی۔

آئی سی سی نے گزشتہ سال نومبر میں بطور ممبر آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی  پر سری لنکا کرکٹ کو معطل کردیا تھا۔

آئی سی سی نے سری لنکا کرکٹ کو حکومتی مداخلت پر معطل کیا تھا۔ آئی سی سی نے معطلی کے بعد  صورتحال کا  جائزہ لینے کے بعد پابندی ہٹانےکا فیصلہ کیا۔

سری لنکا کرکٹ نے آئی سی سی کو حکومتی مداخلت نہ ہونےکی یقین دہانی کرائی ہے۔

خیال رہےکہ  آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے کرکٹ بورڈ کو فارغ کر دیا تھا، بتایا گیا تھا کہ وزیر کھیل کے کرپشن کے الزامات پر بورڈ سے تعلقات کشیدہ تھے۔

بعد ازاں 1996 ورلڈکپ فاتح ٹیم کے کپتان ارجنا رانا ٹنگا کو ذمہ داری سونپ دی گئی اور انہیں عبوری چیئرمین  بھی مقرر کیا گیا تھا۔

تاہم سابق صدرکرکٹ بورڈ شمی سلوا نے وزرات کھیل کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جس کے بعد اپیل کورٹ نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو فارغ کرنے کے بعد عبوری کمیٹی کےقیام پر عملدرآمد روک دیا تھا۔

مزید خبریں :