29 جنوری ، 2024
نوجوان نسل میں مقبول بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے رئیلیٹی شو بگ باس 17 کا ٹائٹل جیت لیا ہے جبکہ ابھیشیک کمار رنر اپ قرار پائے۔
بگ باس 17 کا ٹائٹل جیتنے پر منور فاروقی کو 50 لاکھ روپے، ایک کار اور بگ باس ٹرافی ملی۔
بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کا یہ سیزن 16 اکتوبر 2023 سے شروع ہوا جس میں انکیتا لوکھنڈے، ابھیشیک کمار، منور فاروقی، منارا چوپڑا اور ارون مشیٹی شو کے ٹاپ 5 کنٹیسٹنٹ کی دوڑ میں شامل تھے، بالی وڈ کے سپر اسٹارسلمان خان نے اس مقبول ریئیلٹی شو کی میزبانی کی۔
فاتح کی دوڑ سے باہر ہونے والی منارا چوپڑا کو بھی شو سے نکال دیا گیا تاہم شو میں ان کا سفر اتار چڑھاؤ سے بھرا رہا، کئی بار انہیں مشکل حالات کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن پھر بھی منارا نے ٹاپ 5 مقابلہ کرنے والوں میں اپنی جگہ بنا لی تھی۔
بگ باس 17 میں منور کے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے، بہت سے مقابلہ کرنے والوں اور خود سلمان خان نے بھی ان کے کھیل کو بورنگ قرار دیا تھا، اکثر لوگوں کو ان کی غلطیوں پر مؤقف دیتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔ اس پر منور نے کہا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں ایک پرسکون انسان ہیں جو چیخنے چلانے کے بجائے پرسکون طریقے سے حالات سے نمٹنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
بگ باس 17 کے ٹاپ 5 فائنلسٹ انکیتا لوکھنڈے، ابھیشیک کمار، منور فاروقی، منارا چوپڑا اور ارون ماشیٹی رہے ان میں منور اور ابھیشیک ٹاپ 2 پر پہنچ پائے جبکہ منور نے سیزن کی ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیابی حاصل کی۔