کھیل
Time 30 جنوری ، 2024

پی ایس ایل 9 کے سپلیمنٹری اور ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں منتخب کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 کے سپلیمنٹری اور ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں منتخب کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پی ایس ایل 9 کے لیے ری پلیسمنٹ کیٹیگری میں پشاور زلمی نے مکمل عد م دستیاب لونگی اینگیڈی اور نور احمد کی جگہ وقار سلام خیل اور گس اٹکنسن کو پک کیا۔زلمی نے جزوی دستیاب خرم شہزاد کی جگہ ارشد اقبال جبکہ نوین الحق کے ری پلیسمنٹ کو ریزرو رکھا۔

لاہورقلندرزنے جزوی دستیاب ڈین لارنس کی جگہ اور مکمل عد م دستیاب راشد خان کی ری پلیسمنٹ ریزرو کردیں۔

ری پلیسمنٹ کیٹیگری میں کراچی کنگز نے جزوی دستیاب کیرون پولارڈ کی جگہ زاہد محمود اورٹم سیفرٹ کی ری پلیسمنٹ ریزرو کر دی۔

اس کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سری لنکا کی سیریز کی وجہ سے جزوی دستیاب وانندو ہسارانگا کی جگہ بسم اللہ خان اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے مکمل عدم دستیاب ٹام کرن کی ری پلیسمنٹ ریزرو کردی۔

دوسری جانب سپلیمنٹری ڈرافٹ میں پشاور زلمی نے لوک ووڈ اور سفیان مقیم، اسلام آباد یونائیٹڈ نے اوبد مک کوئے اور حیدرعلی،لاہور قلندرز نے بھانوکا راجاپکسا اور طیب عباس کو اسکواڈ میں شامل کیا۔

ادھر ملتان سلطانز نے سپلیمنٹری ڈرافٹ میں جانسن چارلس اور محمد شہزاد ، کراچی کنگز نے لیوئس ڈی پلوئے اور محمد روہدکو اسکواڈ میں شامل کیا۔

اس کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےسپلیمنٹری کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں لاؤری ایونز کو شامل کیا جبکہ دوسری پک ریزرو کر دی۔ 

مزید خبریں :