کھیل
Time 30 جنوری ، 2024

پی ایس ایل 8 کو جہاں چھوڑا تھا وہیں سے نیا سیزن شروع کروں گا: احسان اللہ

کہنی کی سرجری کے بعد ری ہیب بہت اچھا رہا ہے ، 15 روز سے بولنگ بھی کر رہا ہوں، پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: فاسٹ بولر—فوٹو: جیو نیوز
کہنی کی سرجری کے بعد ری ہیب بہت اچھا رہا ہے ، 15 روز سے بولنگ بھی کر رہا ہوں، پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: فاسٹ بولر—فوٹو: جیو نیوز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کی طرح آئندہ ماہ شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں بھی تیز رفتاری سے بولنگ کرانے کے لیے پر عزم ہیں۔

احسان اللہ نے لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ کہنی کی سرجری کے بعد ری ہیب بہت اچھا رہا ہے ، 15 روز سے بولنگ بھی کر رہا ہوں، پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں ۔ 

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ اس دوران کوشش کی ہے کہ پیس کے ساتھ ان سوئنگ ، آؤٹ سوئنگ اور ریورس سوئنگ کروں ، اور میں اچھی سوئنگ کرنے میں بھی کامیاب ہو رہا ہوں۔

احسان اللہ کو ورلڈ کپ 2023 نہ کھیلنے کا افسوس ہے، اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ سرجری کی وجہ سے ورلڈ کپ مس ہوا ، اس وجہ سے بہت پریشان بھی رہا ، انجری کھیل کا حصہ ہے یہی خود کو سمجھایا۔

پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے بولر نے مزید کہا کہ میری کوشش یہی ہے میں ڈروں نہ اورپہلے کی طرح تیز گیندیں کروں ، پی ایس ایل 8 کو جہاں چھوڑا تھا وہیں سے نیا سیزن شروع کروں گا۔

مزید خبریں :