Time 30 جنوری ، 2024
پاکستان

عمران خان نےقومی سلامتی کےمعاملات پر بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا: اعظم نذیر تارڑ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق وزیر قانون اور  ن لیگ کے رہنما اعظم نذیر تارڑ   نے سائفر کیس پر  ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  آپ جیسا  کرتے ہیں  ویسا ہی بھگتتے ہیں، تاخیری حربے  اپنائے  جائیں تو عدالتیں  قانونی راستہ اختیار کرتی ہیں، عمران خان نے قومی سلامتی کےمعاملات پر بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ  بانی پی ٹی آئی کے پاس اپیل کرنےکا حق موجود ہے، عدلیہ کے فیصلوں پر حدود کے اندر رہ کر تنقید کی جانی چاہیے، بانی پی ٹی آئی کی سزا  ایک قانونی معاملہ ہے۔

سابق وزیر قانون کا کہنا تھا کہ  بانی پی ٹی آئی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی متعلقہ شقوں کا مذاق اڑایا، بانی پی ٹی آئی کے کیس میں بھی عدالت نے قانونی راستہ اختیار کیا، ہمارا شروع سے موقف ہے کہ اظہار آزادی رائے  پر قدغن نہیں ہونی چاہیے، ہمارا  موقف ہے کہ آئین سب سے مقدم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے  قومی سلامتی کےمعاملات پر بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا،  آئین ہمیں پابندکرتا ہے کہ قومی سلامتی کی معلومات کو عام نہیں کیا جائے گا ، آپ جلسوں میں جا کر  پہلے کاغذ لہراتے ہیں بعد میں کہتے ہیں کہ وہ  خالی کاغذ تھا۔

رانا ثناء اللہ  نےکہا کہ سائفرکیس میں سزا بنتی تھی، ہونی چاہیے تھی اور عدالتی پروسیس سے ہی سزا ہوئی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکلا  تاخیری  حربے استعمال کرکے فیصلے کو الیکشن سے  چند دن پہلے تک لائے، ہوسکتا ہےکہ الیکشن کے قریب  آنے والے فیصلےکو کسی مقصدکے لیے استعمال کیا جائے۔

مزید خبریں :