Time 30 جنوری ، 2024
کاروبار

آئی ایم ایف کی رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتارمیں سست روی کی پیشگوئی

آئی ایم ایف نے اکتوبر 2023 میں 2.5 فیصد معاشی ترقی کا تخمینہ لگایا تھا— فوٹو:فائل
آئی ایم ایف نے اکتوبر 2023 میں 2.5 فیصد معاشی ترقی کا تخمینہ لگایا تھا— فوٹو:فائل

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتارمیں سست روی کی پیشگوئی کردی۔

آئی ایم ایف نے  ورلڈاکنامک آؤٹ لک اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کی ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق اس سال پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار 2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے اکتوبر 2023 میں 2.5 فیصد معاشی ترقی کا تخمینہ لگایا تھا۔

آئی ایم ایف نے بتایاکہ حکومت نے رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 3.5 فیصد مقرر کر رکھا ہے، اگلے مالی سال معاشی شرح نمو بڑھ کر 3.5 فیصد تک ہو جائے گی۔