Time 30 جنوری ، 2024
پاکستان

مری اور گلیات میں برفباری سے سردی میں اضافہ، سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مری اور گلیات میں دوبارہ برفباری شروع ہوگئی جس کی وجہ سے  سردی میں اضافہ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری  ہے، جس کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔

مری میں بھی ہلکی برفباری ہوئی جبکہ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مری میں آج رات اور بدھ کو بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

برفباری کی پیشگوئی کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی گئی۔

ایڈوائزری میں سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ  برفباری والی جگہوں پر ٹائر چین لازمی استعمال کریں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کے لیے مری میں 13 مقامات پر سہولت مراکز قائم ہیں۔

اس کے علاوہ لاہور سمیت پینجاب کے متعدد شہریوں میں بھی ہلکی بارش  ہوئی جس سے درجہ حرارت گرگیا اور موسم سرد ہوگیا۔

مزید خبریں :