ایل پی جی مزید مہنگی، گھریلو سلنڈر 3 ہزار 40 روپے کا ہوگیا

ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت257 روپے 60 پیسے مقرر کردیی گئی ہے: اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری— فوٹو:فائل
ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت257 روپے 60 پیسے مقرر کردیی گئی ہے: اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری— فوٹو:فائل

ملک میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے17پیسے اضافہ کردیاگیا۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 13 روپے 76 پیسے مہنگا کردیاگیا اور ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت257 روپے 60 پیسے مقرر کردیی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 40 روپے ہوگئی جبکہ  نئی قیمتوں کا اطلاق فروری 2024 کے لیے ہوگا۔

مزید خبریں :