01 فروری ، 2024
فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرمیں پاکستان اور اردن کے درمیان میچ اسلام آباد میں ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے۔
فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں اردن سے میچ پاکستان میں ہونے کا ایک اور موقع ملا ہے۔ اے ایف سی نے وینیو فائنل کرنے کیلئے 2 فروری تک کا وقت دے دیا۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن نے پاکستان اسپورٹس بورڈ سے ایک بار پھر رابطہ کیا ہے۔ پی ایس بی نے بذریعہ خط میچ سے قبل جناح اسٹیڈیم میں کرسیاں اور فلڈ لائٹس لگانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
دوسری جانب پی ایف ایف مختلف امور کا جائزہ لے کر اے ایف سی کو حتمی جواب دے گا۔
میچ کی میزبانی کیلئے گراونڈ میں تمام سہولیات کا فیفا معیار کے مطابق ہونا لازمی ہے۔
پاکستان اور اردن کے درمیان میچ 21 مارچ کو شیڈول ہے اور رمضان کی وجہ سے پی ایف ایف میچ رات کو کرانا چاہتا ہے۔