01 فروری ، 2024
قبرص میں جعلی شادیاں کرنے والوں کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے 15 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
خبرایجنسی کے مطابق گرفتار مردوں کا تعلق بھارت، بنگلا دیش اور پاکستان سے ہے۔
خبرایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ 13 افراد کو قبرص، ایک کو پرتگال، ایک کو لیٹویا سے گرفتار کیا گیا، گرفتار افراد قبرص میں 133 جعلی شادیوں میں ملوث تھے۔
خبرایجنسی کے مطابق گرفتار افراد میں خواتین بھی شامل ہیں جن کا تعلق پرتگال اور لیٹویا سے ہے۔