کاروبار
Time 01 فروری ، 2024

پاکستانی 6 ماہ کے دوران تقریباً 94 ارب روپے کی چائے پی گئے

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر چائے کی درآمدات میں گزشتہ سال اسی عرصے کی نسبت 5.53 فیصد اضافہ ریکار ڈکیا گیا/ فائل فوٹو
رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر چائے کی درآمدات میں گزشتہ سال اسی عرصے کی نسبت 5.53 فیصد اضافہ ریکار ڈکیا گیا/ فائل فوٹو

پاکستان میں چائے کو پسندیدہ ترین مشروب سمجھا جاتا ہے جو نہ صرف گھروں میں بنائی جاتی ہے بلکہ بڑی تعداد میں چائے خانے بھی موجود ہیں جہاں ہر وقت چائے پینے والوں کا رش پایا جاتا ہے۔

لیکن کیا آپ  یقین کریں گے کہ گزشتہ برس صرف 6 ماہ کے دوران پاکستانی تقریباً 94 ارب روپےکی  چائے پی گئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال  کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر چائے کی درآمدات میں گزشتہ سال اسی عرصے کی نسبت 5.53 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر ) کے دوران ملک میں چائے کی درآمدات 318 ملین ڈالر کے مقابلے میں 336 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقدار کے لحاظ سے  چائے کی درآمدات میں 9.12 فیصد کا اضافہ ہوا کیونکہ ملک بھر میں گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 128 میٹرک ٹرک ٹن چائے درآمد کی گئی جو اب رواں سال کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر 139 میٹرک ٹن سے زائد رہی۔

مزید خبریں :