ائیر لائنز کے انتظامی معاملات اور مسائل بھی پروازوں کی تاخیر کی وجہ بن گئے

کراچی اسلام آباد کی پرواز کی روانگی رات 10:25 پرمتوقع ہے/ فائل فوٹو
کراچی اسلام آباد کی پرواز کی روانگی رات 10:25 پرمتوقع ہے/ فائل فوٹو

مختلف ائیر لائنز کے انتظامی معاملات اور مسائل کی بناء پر آج 8 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جب کہ 20 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

 ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی دبئی سے کراچی کی پرواز منسوخ کردی گئی ہے،  نجی ائیر لائن کی کراچی اسلام آباد کی 2 پروازیں، دبئی اسلام آباد کی 3 پروازیں  منسوخ کردی گئی ہیں، ایک دوسری نجی ائیر لائن کی لاہور  کراچی کی 2 پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔

کراچی اسلام آباد کی پرواز کی روانگی میں 2  گھنٹے 12 منٹ کی تاخیر کی گئی،کراچی لاہور کی صبح 10 بجے کی پرواز شام 5 بجے کیلئے ری شیڈول کی گئی،کراچی مسقط کی 4 بجے کی پرواز  10 بج کر 25 منٹ پر مقرر کی گئی۔

کراچی اسلام آباد کی پرواز کی روانگی رات 10:25 پرمتوقع ہے، سعودی ائیر لائن کی اسلام آباد جدہ کی پرواز کی آمد روانگی میں ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر ہوئی۔