02 فروری ، 2024
بھارتی اداکارہ وماڈل پونم پانڈے32 سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کرگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پونم پانڈے سروائیکل کینسر (رحم کے نچلے حصے کے کینسر) میں مبتلا تھیں۔
اداکارہ کی موت کی تصدیق ان کی ٹیم کی جانب سے ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کی گئی ہے۔
اداکارہ کی موت کا اعلان ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا گیا ہے جس میں درج ہے کہ ‘ آج کی صبح ہم سب کیلئے ایک مشکل ترین صبح ہے، اور ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے حد دکھ ہورہا ہے کہ آپ سب کی پیاری پونم پانڈے سروائیکل کینسر کی وجہ سے اس دنیا سے کوچ کرگئی ہیں'۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کو 2011 میں آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران متنازعہ بیان کی وجہ سے شہرت ملی تھی بعدازاں انہوں نے مختلف فلموں اور رئیلیٹی شو میں بھی کام کیا، پونم پانڈے کی بالی وڈ فلموں میں نشہ، آگیا ہیرو شامل ہے۔