02 فروری ، 2024
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف ریاست کی مدعیت میں انکوائری کا حکم دے دیا گیا جس کے بعد وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔
ایف آئی اے کے مطابق علیمہ خان کے خلاف انکوائری کا حکم دھمکیوں، انتشاراور خوف و ہراس پھیلانے پرکیا گیا۔
ایف آئی اے میں ہدایت کی گئی ہے کہ علیمہ خان 3 فروری صبح 11 بجے ایف آئی اے سائبرکرائم رپورٹنگ سینٹرمیں پیش ہوکر وضاحت پیش کریں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عدم پیشی کی صورت میں یہ خیال کیا جائے گا کہ علیمہ خان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کیلئے کچھ نہیں۔