بگ باس میں شریک اداکارہ کا دوست پر جنسی زیادتی کا الزام

پولیس کا بتانا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں—فوٹو: فائل
پولیس کا بتانا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں—فوٹو: فائل

مقبول ترین بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کی سابق امیدوار فنکارہ نے اپنے دوست پر  زیادتی کا مقدمہ درج کروا دیا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ اداکارہ کا نام ابھی واضح نہیں کیا جا رہا، انہوں نے اپنے دوست پر نئی دلی کے ایک فلیٹ میں بلاکر زیادتی کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور  اسی حوالے سے پولیس کو شکایت درج کروائی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مبینہ زیادتی کا واقعہ 2023 میں دیولی روڈ فلیٹ میں پیش آیا جبکہ اداکارہ نے مقدمہ اب حال ہی میں درج کروایا ہے۔

ایک سینئر پولیس افسر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک شخص کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 376  (ریپ) کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے تاہم اس کیس میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے بگ باس سے ہی مقبولیت حاصل کی، وہ ممبئی میں ماڈلنگ بھی کرتی ہیں، اس کے علاوہ وہ کچھ ٹی وی سیریلز میں کام بھی کر چکی ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ شکایت کے مطابق ملزم نے اداکارہ کو اپنی رہائش گاہ پر مدعو کیا جہاں اس نے اسے کھانے پینے کی پیشکش کی، اداکارہ نے الزام لگایا کہ ملزم نے اسے کوئی مشروب پلایا اور پھر زیادتی کی۔

تاہم پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

مزید خبریں :