Time 03 فروری ، 2024
جرائم

پاکپتن: پسند کی شادی کے بعد پیشی پر آنیوالی لڑکی احاطہ عدالت میں قتل

لڑکی ملکہ ہانس کے علاقے سے مجسٹریٹ اعجاز محمودکی عدالت میں پیش ہوئی تھی/ فائل فوٹو
لڑکی ملکہ ہانس کے علاقے سے مجسٹریٹ اعجاز محمودکی عدالت میں پیش ہوئی تھی/ فائل فوٹو

پاکپتن: پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو احاطہ عدالت میں قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی پسند کی شادی کے بعد بیان ریکارڈ کرانے آئی تھی جسے احاطہ عدالت میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جب کہ واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکی ملکہ ہانس کے علاقے سے مجسٹریٹ اعجاز محمودکی عدالت میں پیش ہوئی تھی، لڑکی کی یہ دوسری شادی تھی، مقتولہ کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی۔

مزید خبریں :