Time 04 فروری ، 2024
کھیل

آئی ایل ٹی 20 لیگ میں اعظم خان کی دھواں دار بیٹنگ، تیز ترین ففٹی بنا ڈالی

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

انٹرنیشنل لیگ( آئی ایل) ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی بیٹر اعظم خان نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے ایونٹ کی تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ بنا ڈالا۔

متحدہ عرب امارات میں کھیلی جا رہی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں ہفتے کو ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کرتے ہوئے  گلف جائنٹس کے خلاف اعظم خان نے 18 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کرکے کیرون پولارڈ کا تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

پولارڈ نے 19 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کرکے آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ بنایا تھا۔

161 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اعظم خان نے 20 گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو میچ میں کامیابی دلوادی۔

شاندار بیٹنگ کرنے پر اعظم خان کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

مزید خبریں :