04 فروری ، 2024
لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ روحیل اصغر کی کارکن سے تلخ کلامی ہو گئی۔
شیخ روحیل اصغر کی کارکن کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سامنے آ گئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارکن نےکہا شیخ صاحب گلی میں گندا پانی کھڑا ہوتا ہے۔
شیخ روحیل اصغر نے دیگر کارکانوں کے سامنے اسے دھکے دئیے اور تھپڑ مارا، ویڈیو میں کارکن کو وہاں سے نکلتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔