Geo News
Geo News

Time 04 فروری ، 2024
پاکستان

لاہور میں بائیو گیس پلانٹ کا افتتاح، روزانہ 6000 مکعب میٹر گیس کی پیداوار ہوگی

پلانٹ سے پیدا ہونے والی نامیاتی کھاد پی ایچ اے اور کاشتکار استعمال کر سکیں گے: اعلامیہ— فوٹو:اسکرین گریب
پلانٹ سے پیدا ہونے والی نامیاتی کھاد پی ایچ اے اور کاشتکار استعمال کر سکیں گے: اعلامیہ— فوٹو:اسکرین گریب

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں بائیو گیس پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق گجر کالونی میں قائم بائیو گیس پلانٹ سے روزانہ 6000 مکعب میٹر گیس کی پیداوار ہوسکے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بائیو گیس پلانٹ میں روزانہ 1600 کلو گوبر استعمال ہوگا، گجر پورہ بائیو گیس پلانٹ سے روزانہ 16ہزار کلو نامیاتی کھاد پیدا ہوگی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پلانٹ سے پیدا ہونے والی نامیاتی کھاد پی ایچ اے اور کاشتکار استعمال کر سکیں گے۔