Time 04 فروری ، 2024
کھیل

پہلوان سانول جھکڑ نے رُستم پنجاب کا ٹائٹل جیت لیا

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

لاہور: رُستم پنجاب دنگل کا ٹائٹل سانول جھکڑ پہلوان نے جیت لیا۔

رُستم پنجاب ٹائٹل کے لیے سانول جھکڑ اور اویس ٹائیرانوالہ کے درمیان مقابلہ تھا ، دونوں پہلوانوں کے درمیان مقابلہ 34 منٹ تک جاری رہا۔

 سانول جھکڑ پہلوان نے اویس ٹائیرانوالہ کو پچھاڑ کر رُستم پنجاب دنگل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

رُستم پنجاب سانول جھکڑ کو  ساڑھے تین لاکھ روپے اور گرز دی گئی جبکہ رنر اپ اویس ٹائیرانوالہ کو ڈھائی لاکھ روپےکی انعامی رقم دی گئی۔

مزید خبریں :