Time 05 فروری ، 2024
دنیا

امریکی یونیورسٹی کے طلبہ نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے بھوک ہڑتال کردی

غزہ کے لیے بھوک ہڑتال کرنے والے 19 طلبہ میں مسلم اوریہودی طلبہ بھی شامل ہیں—فوٹو: غیر ملکی میڈیا
غزہ کے لیے بھوک ہڑتال کرنے والے 19 طلبہ میں مسلم اوریہودی طلبہ بھی شامل ہیں—فوٹو: غیر ملکی میڈیا

امریکا کی براؤن یونیورسٹی کےطلبہ نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے بھوک ہڑتال کردی۔ 

غزہ کے لیے بھوک ہڑتال کرنے والے 19 طلبہ میں مسلم اوریہودی طلبہ بھی شامل ہیں۔

طلبہ کی جانب سے غیر معینہ مدت تک کلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے، طلبہ نے مطالبہ کیا ہےکہ فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث کمپنیوں سے تعلق ختم کیاجائے۔

اس کے علاوہ طلبہ نے اسرائیلی حمایتی کارپوریشن سے رابطہ منقطع کرنے کابھی مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :