Time 06 فروری ، 2024
انٹرٹینمنٹ

’آپ گانے کی ضد نہ کرو‘، سوشل میڈیا صارفین کو پرینیتی کی گلوکاری ایک آنکھ نہ بھائی

حال ہی میں اداکارہ نے ممبئی میں اپنے کانسرٹ کا اہتمام کیا جس میں انہوں نے اپنی آواز کا جادو جگانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہیں/ فائل فوٹو
حال ہی میں اداکارہ نے ممبئی میں اپنے کانسرٹ کا اہتمام کیا جس میں انہوں نے اپنی آواز کا جادو جگانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہیں/ فائل فوٹو

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کو پاکستانی لیجنڈ گلوکارہ فریدہ خانم کا گانا 'آج جانے کی ضد نہ کرو' گانا مہنگا پڑ گیا۔

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اداکاری کے ساتھ گلوکاری کا بھی شوق رکھتی ہیں اور اسی سلسلے میں حال ہی میں اداکارہ نے ممبئی میں  اپنے کانسرٹ کا اہتمام کیا جس میں انہوں نے اپنی آواز کا جادو جگانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہیں۔

اداکارہ نے پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ فریدہ خانم کا گانا 'آج جانے کی ضد نہ کرو' گایا جس کو کانسرٹ میں بھی خاص پذیرائی نہ ملی اور سوشل میڈیا صارفین کو بھی ان کا گانا ایک آنکھ نہ بھایا۔

اداکارہ کی جانب سے گانے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جس پر صارفین نے منفی تبصرے کیے، کسی نے لکھا  کہ 'آپ گانے کی ضد نہ کرو'، کسی نے لکھا اچھا ہنر ہے لیکن اسے چھپا کر رکھیں۔

’آپ گانے کی ضد نہ کرو‘، سوشل میڈیا صارفین کو پرینیتی کی گلوکاری ایک آنکھ نہ بھائی

اس کے علاوہ بھی صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :