Election 2024 Election 2024

دنیا
Time 06 فروری ، 2024

15 ویں منزل سے چھلانگ لگانے والا شخص معجزاتی طور پر زندہ بچ گیا

مصر میں 15 ویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی کوشش کرنے والا شخص معجزاتی طور پر زندہ بچ گیا۔

العربیہ کی ایک رپورٹ میں مصر میں پیش آئے حیران کن واقعے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مصر کے شہر لویف میں حالات سے تنگ شخص نے 15 ویں منزل سے چھلانگ لگادی لیکن اس خطرناک عمل کے باوجود مصری شہری موت کے منہ میں جانے سے بچ گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ مصری شہری نے جیسے ہی 15 ویں منزل سے چھلانگ لگائی تو وہ گاڑی کے شیشے پر آگرا اور گاڑی کے شیشے کی مضبوطی اس  شخص کی جان بچانے کا سبب بن گئی۔

خودکشی کی کوشش کرنے والا شخص اسی گاڑی میں سوار ہوگیا اور اس دوران وہ لوگوں سے بات بھی کرتا رہا، بعد ازاں اسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اقدام خودکشی کے اس واقعے کو  سامنے والی عمارت میں لگے کیمروں نے عکس بند کرلیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوئی تو لوگوں نے اسے نئی زندگی ملنے پر خوش قسمت قرار دیا۔

مزید خبریں :