06 فروری ، 2024
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔
اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 796 پوائنٹس اضافے سے 63799 پر بند ہوا ہے۔
بازار میں آج 33 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 15.19 ارب روپے رہی۔
اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 121 ارب روپے بڑھ کر 9327 ارب روپے ہے۔