Time 06 فروری ، 2024
پاکستان

ملتان: الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 30 اساتذہ معطل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملتان میں الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 30 اساتذہ کو معطل کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے پر 30 اساتذہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ غیر حاضر اساتذہ کی این اے 148 اور پی پی 214 میں تعیناتی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ہونے والے اساتذہ کی جگہ نئے اساتذہ تعینات کردیے گئے ہیں۔

|NA-148 | Election ResultsPakistan Election 2024 | Constituency

مزید خبریں :