Time 06 فروری ، 2024
پاکستان

این اے97 میں حقیقی تبدیلی آچکی ہے: ہمایوں اختر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

استحكام پاكستان پارٹی كے امیدوار  ہمایوں اختر خان کا کہنا ہےکہ این اے97 میں حقیقی تبدیلی آچکی ہے، 70سال سے مسلط گھرانے سے جلد حلقےکو نجات ملےگی۔

حلقہ این اے97 فیصل آباد سے استحكام پاكستان پارٹی كے امیدوار ہمایوں اختر خان نے انتخابی مہم کے آخری دن اپنے حلقےکے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، فٹ بال ٹورنامنٹ میں مہمان خصوصی شركت کی اورکارنر میٹنگ سےخطاب کیا۔

ہمایوں اختر نےکہا کہ حلقے میں حقیقی تبدیلی آچکی ہے، 70 سال سے مسلط گھرانے سے جلد حلقے کو نجات ملےگی، تمام محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔

اس موقع پر  وٹو برادری كی جانب سے ہمایوں اخترخان كی حمایت كا اعلان بھی کیا گیا۔

Election|Constituency|Result|NA

مزید خبریں :