Time 06 فروری ، 2024
کھیل

انڈر 19 ورلڈکپ سیمی فائنل: جنوبی افریقا کو شکست دیکر بھارت فائنل میں پہنچ گیا

فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی 

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹ سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

بینونی میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں7 وکٹ پر 244 رنز بنائے۔

اوپنر پریٹوریس نے 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، رچرڈ سیلسٹوین نے 64 رنز اسکور کیے۔

بھارت کی جانب سے  راج لمبانی نے تین وکٹیں حاصل کیں، مُشیر خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں بھارتی ٹیم 32 رنز پر چار وکٹوں سے محروم ہوگئی تھی جس کے بعد سچن دھاس اور اُودے سہارن کے درمیان 171 رنز کی شراکت ہوئی، سچن دھاس نے 96 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، اُودھے سہارن نے 81 رنز اسکور کیے۔

بھارت نے ہدف 7 گیندیں قبل 8 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا اور فائنل میں جگہ بنالی۔

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔