Time 09 فروری ، 2024
پاکستان

عام انتخابات کے آن لائن نتائج کیسے دیکھیں؟ طریقہ جانیں

جیو نیوز کا انتخابی پورٹل لائیو انتخابی نتائج، امیدواروں کی فہرست اور انتخابی حلقوں کی تفصیلات فراہم کرے گا—فوٹو: رائٹرز
جیو نیوز کا انتخابی پورٹل لائیو انتخابی نتائج، امیدواروں کی فہرست اور انتخابی حلقوں کی تفصیلات فراہم کرے گا—فوٹو: رائٹرز

پاکستان کے بارہویں اور ملکی تاریخ کے سب سے بڑے عام انتخابات کے لیے پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک کے 12 ویں اور سب سے بڑے عام انتخابات کے لیے گزشتہ روز جمعرات کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلاتعطل پولنگ ہوئی جب کہ اس موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رہی۔

عام انتخابات میں مجموعی طور پر 12 کروڑ سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ تھے جنہوں نے اپنی پسند کے امیدواروں کو ووٹ دیا۔

انتخابات میں پولنگ کے بعد اب نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور جیونیوز نے عوام کے لیے انتخابی نتائج کی آسانی سے دیکھنے کا طریقہ متعارف کرایا ہے جو کچھ اس طرح سے ہے۔

انتخابی نتائج اور لائیو اپ ڈیٹس آن لائن دیکھنے کے 4 طریقے یہ ہیں:

اگر آپ جیو نیوز کی ویب سائٹ پر پاکستان کے 2024 کے انتخابی نتائج دیکھنا چاہتے ہیں تو جیو نیوز الیکشن پورٹل اور جیو نیوز ویب سائٹ پر کلک کریں۔

اگر آپ یوٹیوب پر لائیو اپ ڈیٹس دیکھنا چاہتے ہیں تو  انتخابی نتائج کے بارے میں جاننے کے لیے بہترین جگہ جیو نیوز یوٹیوب ہے۔

اس کے علاوہ لائیو انتخابی نتائج اور دیگر متعلقہ اپ ڈیٹس کے لیے جیو نیوز اینڈرائیڈ موبائل ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

Constituency | Pakistan Election 2024 | Election Results | NA

مزید خبریں :