Time 09 فروری ، 2024
پاکستان

ن لیگ کا الیکشن کمیشن سے انتخابی نتائج کے جلد اعلان کا مطالبہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ جب تک 50 فیصد نتائج نہیں آجاتے تب تک کوئی حتمی ٹرینڈ سیٹ نہیں ہو سکتا، پرامید ہیں کہ ہمیں بڑی تعداد میں سیٹیں ملیں گی اور اگلی حکومت بنائیں گے۔

جیو نیوز پر الیکشن کی خصوصی نشریات میں بات چیت کرتے ہوئے ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ ہم سب جاگ کر نتائج کا انتظار کر رہے ہیں، ہم بھی کہتے ہیں کہ جلد از جلد نتائج چاہیے، نتائج کا جلدی اعلان ہوجائے تو ہم سب خوش ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ موبائل فون بند ہونے سے ہمیں بھی مشکلات کا سامنا رہا، فون سروس کی بندش سے سب کا نقصان ہوا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ابتدائی نتائج پرٹرینڈ سیٹ نہیں کرسکتے،اس وقت پاکستان کو مستحکم حکومت کی ضرورت ہے، نئی حکومت کو آئی ایم ایف کے ساتھ بھی بات چیت اور ریفارمز پروگرام کو بھی آگے بڑھانا پڑے گا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 2018 کے مقابلے میں پرامن انتخابات ہوئے ہیں۔

Election Results | Pakistan Election 2024 | ConstituencyNA

مزید خبریں :