Time 09 فروری ، 2024
پاکستان

شہباز شریف لاہور سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف لاہور سے صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشست جیت گئے۔

لاہور کے حلقہ این اے 123 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے شہباز شریف 63953 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے۔

آزاد امیدوار افضال عظیم پاہٹ 48486 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

اسی طرح پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 158 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق شہباز شریف 38642 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے۔

آزاد امیدوار چوہدری یوسف علی 23847 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

Election Results | Pakistan Election 2024 | ConstituencyNA

مزید خبریں :