Time 09 فروری ، 2024
پاکستان

این اے 196: پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کامیاب

بلاول کے مد مقابلہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ناصر محمود 34499 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے/ فائل فوٹو
بلاول کے مد مقابلہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ناصر محمود 34499 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے/ فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری این اے 196 سے کامیاب ہوگئے۔

این اے 196 قمبر شہداد کوٹ 1 کے تمام 303 پولنگ اسٹیشنوں کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 85370 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔

بلاول کے مد مقابلہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ناصر محمود 34499 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

مزید خبریں :