Time 09 فروری ، 2024
پاکستان

مولانا فضل الرحمان پشین سے رکن قومی اسمبلی منتخب

مولانا فضل الرحمان نے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی دو نشستوں سے حصہ لیا اور ڈیرہ اسماعیل خان میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا— فوٹو:فائل
مولانا فضل الرحمان نے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی دو نشستوں سے حصہ لیا اور ڈیرہ اسماعیل خان میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا— فوٹو:فائل

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشین سے قومی اسمبلی نشست جیت لی۔

مولانا فضل الرحمان نے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی دو نشستوں سے حصہ لیا اور ڈیرہ اسماعیل خان میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 265 پشین کی نشست جیت لی ہے۔

این اے 265 پشین کے  تمام 312 پولنگ اسٹیشنز  کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی کے مولانا فضل الرحمان 52429 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے خوشحال خان کاکڑ 31436 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

مزید خبریں :