Time 10 فروری ، 2024
کھیل

پی سی بی کا سینٹرل کانٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا اسپیس سے متعلق پالیسی سازی کا فیصلہ

پی سی بی کے شعبہ انٹرنیشنل کرکٹ کو اس حوالے سے جائزہ لینے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہیں: ذرائع— فوٹو: فائل
پی سی بی کے شعبہ انٹرنیشنل کرکٹ کو اس حوالے سے جائزہ لینے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہیں: ذرائع— فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا پر سوالات و جوابات کے سیشن میں شرکت کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے قومی ٹیم کے سینٹرل کانٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا پر سوال وجواب کے سیشن میں شرکت کرنے کے معاملے پر پالیسی وضع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کانٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا پر سوالات و جوابات سیشن میں شرکت کو سینٹرل کانٹریکٹ کی روشنی میں دیکھا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کو خدشہ ہے کہ کھلاڑی کسی تنازعے میں نہ پڑ جائے، پی سی بی اس بارے میں کھلاڑیوں اور ان کے ایجنٹوں سے بات چیت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے شعبہ انٹرنیشنل کرکٹ کو اس حوالے سے جائزہ لینے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں بابر اعظم اور شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر سوالات و جوابات کے سیشن میں حصہ لیا تھا۔

مزید خبریں :