کولیسٹرول کو کم کرنے کیلئے یہ 6 مشروبات پئیں

آج ہم آپ کو ایسے 6 جوس بتائیں گے جنہیں پی کر نا صرف آپ کا کولیسٹرول کم ہوگا بلکہ قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا—فوٹو: فائل
آج ہم آپ کو ایسے 6 جوس بتائیں گے جنہیں پی کر نا صرف آپ کا کولیسٹرول کم ہوگا بلکہ قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا—فوٹو: فائل

اپنی صبح کا آغاز مزیدار اور فائدہ مند خوراک سے کریں! ناشتےمیں قوت مدافعت بڑھانے والے جوس شامل کرنا آپ کی صحت مند زندگی کے سفر میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ 

آج ہم آپ کو ایسے 6 جوس بتائیں گے جنہیں پی کر نا صرف آپ کا کولیسٹرول کم ہوگا بلکہ قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا اور  جسم کو آئرن، کیلشیم وغیرہ فراہم کریں گے۔

ٹماٹر کا جوس:

ٹماٹر کا جوس وٹامن بی-9 (فولیٹ) سے بھر پور ہوتا ہے، اس ذائقہ دار جوس کو بنانے کے لیے بس تازہ ٹماٹر کو پانی کے ساتھ بلینڈ کرلیں اور مزید ذائقے کے لیے ایک چٹکی کالا نمک چھڑک دیں ۔

یہ جوس آپ کے جسم میں موجود کسی بھی قسم کے انفیکشن کا مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور اس میں شامل میگنیشیم سوزش کو کم کرتا ہے۔ یہ ٹماٹر کا جوس وٹامن سی، پوٹاشیم، اور اینٹی آکسیڈنٹس جیسے معدنیات سے بھر پور ہوتا ہے۔

کینو کا جوس:

ا ورنج جوس ایک مشہور مشروب ہے جو صبح کے وقت پیا جاتا ہے، اورنج جوس میں نا صرف صحت کا خزانہ پوشیدہ ہے بلکہ اس کا ذائقہ بھی خوشگوار ہوتا ہے۔ یہ جوس بنانے کا طریقہ بھی بہت آسان ہے، صرف تازہ کینو کو کاٹ کر اس کا رس نکال لیں اور اس میں ذائقہ بڑھانے کے لیے تھوڑا سا کالا نمک ملا دیں۔ 

اورنج کے جوس میں انٹی آکسیڈنٹس کا ایک انبار ہے جو جسم کو مضبوط بناتا ہے اور موسمی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

اس جوس میں موجود وٹامن سی، وٹامن اے، پوٹاشیم، اور کیلشیم صحت کے لیے بہترین ہوتے ہیں۔ یہ آنکھوں، جلد، اور دانتوں کی خوبصورتی کو بڑھاتے ہیں اور  ایجنگ کو کم کرتا ہے۔

کھیرے اور پالک کا جوس:

کھیرے اور پالک کا جوس ایک صحت بخش مشروب ہے جو مختلف  بیماریوں سے بچاتا ہے اور جسم کو مضبوط بناتا ہے۔ کھیرے میں پانی کی بھرپور مقدار اور پالک میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ اور وٹامنز کی موجودگی کے سبب جلد صاف ہوتی ہے اور نظامِ ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔

چقندر،گاجر اورسیب کا جوس:

چقندر ، گاجر، اور سیب  ایک صحت بخش اور مؤثر ملاپ ہے جو صحت کی بہتری کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔ چقندر جسم کو خون کی گردش میں مدد فراہم کرتا ہے، گاجر بایوٹین فراہم کرتی ہے، اور سیب میں فائبر اور وٹامن سی کی بھرمار ہوتی ہے۔

 یہ  جلد کو نکھارتا ہے، اس کے علاوہ اس میں پایا جانے والا وٹامن بی-6، آئرن، اور میگنیشیم بھی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہے۔

پالک اور سلاد کے پتے کا جوس:

پالک اور سلاد پتے کا جوس ایک موزوں صحت بخش جوس ہے جو آپ کو مختلف صحت کے فوائد فراہم کرتا ہے۔ 

پالک میں فولیٹ، آئرن، اور وٹامنز کی بھرمار پائی جاتی ہیں جو خون کی شریانوں کو مضبوط بناتے ہیں اور جسم کو توانائی مہیا کرتے ہیں۔ 

سلاد پتہ میں موجود وٹامنز اور معدنیات جسم کو مضبوط ، صاف چہرہ اور صحت مند جلد فراہم کرتے ہیں۔ اس خوشبودار جوس کی انوکھی خوشبو اور مزیدار ذائقہ ہوتا جس کے روزانہ استعمال سے آپ اپنے جسم کو مضبوط اور تندرست بنا سکتے ہیں۔

سیب، گاجر، اورنج جوس:

ان تینوں پھلوں کے ملاپ سے بننے والا جوس صحت کے لیے بہترین ہے۔ سیب میں فائبر اور وٹامن سی بھاری مقدار میں پایا جاتا ہے جو کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔ 

مزید خبریں :