11 فروری ، 2024
بلوچستان گرینڈ الائنس کے سربراہ لشکری رئیسانی نے کوئٹہ سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 44 سے منتخب امیدوار پر غیر ملکی شہریت کا الزام عائد کردیا ہے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کے دوران لشکری رئیسانی نے الزام الزام عائد کیا کہ کوئٹہ کے حلقہ 44 سے منتخب ہونے والا امیدوارپاکستانی شہری نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 44 پر کامیاب امیدوار عبید گورگیج کا تعلق افغانستان کے صوبہ نمروز سے ہے۔
دوسری جانب عبید گورگیج نے لشکری رئیسانی کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔
عبید گورگیج کا کہنا تھا کہ جس کو میری قومیت پر شک ہے وہ عدالت سے رجوع کرے سب پتا چل جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھ پر عائد کیے گئے الزامات بے بنیاد ہے، میرے پاس بھی وہی قومی شناختی کارڈ ہے جو سب کے پاس ہے۔