Time 11 فروری ، 2024
جرائم

کراچی میں مہنگے موبائل فون لے کر جانے والی وین لوٹ لی گئی

ڈرائیور کی اطلاع پر ٹریکر کے ذریعے وین کا سراغ لگایا گیا جو ٹیپو سلطان کے علاقے سے خالی ملی ہے: پولیس—فوٹو: فائل
ڈرائیور کی اطلاع پر ٹریکر کے ذریعے وین کا سراغ لگایا گیا جو ٹیپو سلطان کے علاقے سے خالی ملی ہے: پولیس—فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے فیروز آباد میں موبائل فون لے کر جانے والی کورئیر کمپنی کی وین لوٹ لی گئی۔

پولیس کے مطابق صدر موبائل مارکیٹ سے موبائل فون لے کر نکلنے والی وین کو لوٹا گیا، ملزمان فیروز آباد کے علاقے میں وین رکوا کر سوار ہوئے اور 45 منٹ بعد ملزمان ڈرائیور کو اتار کر وین لے کر فرار ہوگئے۔

وین صدر سے بھاری مالیت کے فون لے کر نکلی تھی۔

پولیس کے مطابق ڈرائیور کی اطلاع پر ٹریکر کے ذریعے وین کا سراغ لگایا گیا جو ٹیپو سلطان کے علاقے سے خالی ملی، وین ڈرائیور کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔

صدر کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن (کیڈا) محمد رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی یہ 14ویں واردات ہے، آئی جی سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

مزید خبریں :