اسٹیو کربی کراچی کنگز کے فاسٹ بولنگ کوچ مقرر

بطور کھلاڑی اسٹیو کربی کاؤنٹی کرکٹ میں یارکشائر، گلاسٹرشائر، اور سمر سیٹ کی نمائندگی کر چکے ہیں/فوٹوفائل
 بطور کھلاڑی اسٹیو کربی کاؤنٹی کرکٹ میں یارکشائر، گلاسٹرشائر، اور سمر سیٹ کی نمائندگی کر چکے ہیں/فوٹوفائل

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے اسٹیو کربی پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن میں کراچی کنگز کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ ہوں گے۔

اسٹیو کربی نا صرف زمبابوے کی قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ ہیں بلکہ اس کے ساتھ زمبابوے کرکٹ کے پاتھ وے ڈیولپمنٹ پروگرام کے سربراہ بھی ہیں۔

اسٹیو کربی 17 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کے بولنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

 اس سے قبل اسٹیو کربی سمرسیٹ کاؤنٹی، ڈربی شائر کاؤنٹی کے بولنگ کوچ اور مارلی بون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

 بطور کھلاڑی اسٹیو کربی کاؤنٹی کرکٹ میں یارکشائر، گلاسٹرشائر، اور سمر سیٹ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :