11 فروری ، 2024
دادو میں سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کے الزام میں قومی اسمبلی کی نشست پر پیپلز پارٹی کےکامیاب امیدوار عرفان ظفر لغاری کو حراست میں لے لیا گیا۔
دادو میں فائرنگ کا واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ٹیکنیکل کالج میہڑ کے باہر پیش آیا۔
سکیورٹی اہل کاروں پر فائرنگ کے الزام میں قومی اسمبلی کی نشست پرپیپلزپارٹی کے کامیاب امیدوار عرفان ظفرلغاری، پیپلزپارٹی رہنما فیاض بٹ اور قمبرلغاری کوبھی حراست میں لےلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار افرادکے خلاف سرکار کی مدعیت میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے، دہشت گردی ایکٹ کی ایف آئی آر میں عمران ظفرلغاری سمیت 200 نامعلوم افراد بھی شامل ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق مونو ٹیکنیکل کالج میں پولنگ کے بیلٹ بکس موجود تھے جب کہ پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ بیلٹ باکس چوری ہونےکے شبہ میں عرفان لغاری کارکنوں کے ہمراہ پہنچےتھے۔