Time 11 فروری ، 2024
پاکستان

سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے، شہباز و زرداری ملاقات میں اصولی اتفاق

مسلم لیگ ن کی تجاویز سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں رکھیں گے: پی پی کا پیغام— فوٹو: پی پی
مسلم لیگ ن کی تجاویز سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں رکھیں گے: پی پی کا پیغام— فوٹو: پی پی

عام انتخابات کے بعد ملک میں حکومت سازی کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی دوسری ملاقات ہوئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے وفد نے شہباز شریف کی قیادت میں بلاول ہاؤس لاہور میں آصف زرداری اوربلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور مستقبل میں سیاسی تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں نے صورتحال پر مشاورت کی اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔ 

قائدین  نے ملک کو سیاسی استحکام سے ہم کنار کرنے کیلئے سیاسی تعاون پر اتفاق کیا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں جماعتوں کے قائدین نے اصولی اتفاق کیا کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے۔

پی پی قیادت نے لیگی قائدین کو بتایاکہ مسلم لیگ ن کی تجاویز سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں رکھیں گے۔

قائدین کا کہناتھاکہ عوام کی اکثریت نے ہمیں مینڈیٹ دیا،ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔

مزید خبریں :